کچھ عناصر کو ملک و قوم کی ترقی کا سفر ہضم نہیں ہو رہا ،سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑیگی،حمزہ شہباز شریف
جمعرات 24 جولائی 2014 18:29
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور انشا اللہ اسے جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے، کچھ عناصر کو ملک و قوم کی ترقی کا سفر ہضم نہیں ہو رہا اس لئے وہ سازشوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑے گی، مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہمارے سروں کا تاج ہیں انہیں ہر سطح پر عزت و تکریم دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عائشہ آئشہ جاوید کی قیادت میں پی پی 139اور پی پی 140سے تعلق رکھنے والے سینئر کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تارا بٹ،صوفی ریاض الدین ،چوہدری ثاقب ممتاز،اویس بشیر خان، صفدر انجم ،ڈاکٹراکبر اور میاں وقاص بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
کارکنوں نے حمزہ شہباز شریف کو اپنے حلقوں کے دیرینہ مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا جس پر انہیں تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پرمہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، عام انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کریں گے اور یقین سے کہتا ہوں کہ جب ہم پانچ سال بعد دوبارہ عوام کے پاس جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیادت نے مسائل سے آگاہی کے لئے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقے کی عوام اور کارکنوں سے قریبی رابطے رکھنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں سے رابطے جاری رکھوں گا ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی حکومت کے ورک چارج ملازمین کو مرحلہ وار مستقل کردیاجائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.