عید الفطر پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس ، ریسکیو 1122کی چھٹیاں منسوخ کرنے کافیصلہ

جمعرات 24 جولائی 2014 17:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) عید الفطر پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس ، ریسکیو 1122کی چھٹیاں منسوخ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ عید الفطر کے حوالے سے پشاور سمیت صوبے کے حساس اضلاع میں بھی سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور ، کوہاٹ ،ہنگو ، ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں ، ٹانک ، نوشہرہ ،مردان ، سوات ، دیر کے اضلاع میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائینگے ۔اور سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائیگی ۔ پولیس ، سپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی جا رہی ہیں ۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے

متعلقہ عنوان :