عالمی براداری اسرائیل کی چکنی چپڑی باتوں پر دھیان نہ دے،سعودی عرب

جمعرات 24 جولائی 2014 17:18

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے شرمناک جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے فلسطینی راکٹ حملوں سے دفاع کے لیے دعووں پر بے وقوف نہیں بننا چاہیے،اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے ایک گفتگومیں کہاکہ جب اسرائیل یہ کہتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے فائر کیے جانے راکٹوں کے جواب میں اپنا دفاع کررہا ہے تو اس پر بے وقوف نہیں بننا چاہیے،انھوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کے پاس ایک دفاعی نظام ہے اور وہ اپنی جانب آنے والے بیشتر راکٹوں کو پھٹنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اب اسرائیل جو کچھ کررہا ہے،یہ اپنا دفاع نہیں ہے بلکہ ایک بڑا جارحانہ حملہ اور شرمناک جنگی جرائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :