لبنانی فوجی منحرف ہوکر شام کی فوج کے خلاف برسرپیکار النصر محاذ میں شامل

جمعرات 24 جولائی 2014 17:16

دمشق/بیروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) لبنان کا ایک فوجی منحرف ہوکر شام میں صدر بشارالاسد کی فوج کے خلاف برسرپیکار القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرہ محاذ میں شمولیت ہوگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان کے سیکورٹی حکام نے نوجوان رنگروٹ عاطف سعدالدین کے منحرف ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ کسی اہلکار کے فوج کو خیرباد کہنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے قبل ازیں بھی بہت سے لبنانی فوجی ملازمت چھوڑ چکے ہیں لیکن عاطف سعدالدین کے انحراف کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے النصر? محاذ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اس لبنانی فوجی کی ویڈیوبھی انٹرنیٹ پراپ لوڈ کی گئی ہے جس میں وہ اپنی فوج کو خیرباد کہنے کا یہ جواز پیش کررہا ہے کہ وہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی تعصب کی حد تک حامی ہے۔

(جاری ہے)

اس شیعہ ملیشیا نے صدر بشارالاسد کی حمایت میں باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے اپنے ہزاروں جنگجو شام بھیجے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں عاطف سعدالدین فوجی وردی میں ملبوس ہے اور بتا رہا ہے کہ وہ لبنانی فوج کی آٹھویں ڈویڑن سے تعلق رکھتا ہے۔یہ ڈویژن وادی بقاع میں لیبوہ ،عرسل کے علاقے میں تعینات ہے اور یہ شام کے شورش زدہ علاقے قلمون سے تھوڑے ہی فاصلے پرواقع ہے۔وہ اپنا فوجی شناختی کارڈ بھی دکھا رہا ہے،جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ لبنان کے سنی اکثریتی علاقے عکر میں 1991ء میں پیدا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :