اسرائیل کیلئے چارروز سے معطل امریکی پروازیں بحال کردی گئیں

جمعرات 24 جولائی 2014 17:16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) امریکی ایوی ایشن حکام نے اسرائیل جانے والی امریکی پروازوں کو بحال کر دیا۔ اس سے پہلے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر جاری اندھا دھند بمباری اور جوابی راکٹ حملوں کے باعث امریکی پروازوں کی روک دیا گیا تھا۔امریکا نے اپنے شہریوں کے ان دنوں اسرائیل جانے کو بھی ایک انتباہی بیان سے روک رکھا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کے روز جب پروازوں کے تعطل کی اعلان کردہ مدت ختم ہونے کو تھی تو اس سے تھوڑی دیر پہلے ہی اس عارضی عاید کردہ پابندی کو ختم کر دیا گیا۔واضح رہے امریکی حکام نے اپنی پروازوں کو دو دن پہلے معطل کیا تھا اور جمعرات کی صبح اسرائیل پر گرنے والے ایک راکٹ کے بعد اس تعطل میں مزید کچھ دیر کے لیے توسیع کر دی تھی۔ جسے چند گھنٹوں میں ختم کر دیا گیا ہے،کئی مغربی ممالک کی پروازیں بھی اسرائیل کے لیے روکی جا چکی ہیں۔ امریکی ایوی ایشن حکام کے مطابق امریکی حکومت کے ساتھ ان کا مسلسل رابطہ ہے اور مشرق وسطی میں سکیورٹی کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :