ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی راناشعیب ادریس کی 11اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی

جمعرات 24 جولائی 2014 16:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے فیصل آباد سے رکن پنجاب اسمبلی راناشعیب ادریس کی 11اگست تک عبوری حفاظتی ضمانت منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

رانا شعیب ادریس پر تھانہ کھڑیانوالہ پرحملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اور اپنے ساتھی بازیاب کرانے کا مقدمہ درج ہے ۔گزشتہ روز رانا شعیب ادریس کی طرف سے لاہو رہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاکہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں اور خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی ۔ جسٹس مظہر اقبال سدھو نے رانا شعیب ادریس کی 11اگست تک عبوری حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔