شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ہے وہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے جھوٹ کاسہار ا لے رہے ہیں‘ رانا بابر حسین

جمعرات 24 جولائی 2014 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاست ختم ہوچکی ہے وہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے جھوٹ کاسہار ا لے رہے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی وجہ سے گوجرانوالہ میں گیس کی کمی ہوگئی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس پلانٹ کو گیس کی سپلائی کے لئے ابھی تک پائپ لائن ہی نہیں بچھائی گئی،پلانٹ کے بارے میں باقی بیانات کی اصلیت بھی اس سے زیادہ نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ چار ٹربائن پر مشتمل ہے جس کے پہلے ٹربائن سے 95میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے باقی تین ٹربائن کی تعمیر کی وجہ سے بعض اوقات اسے ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر شٹ ڈاؤن کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیخ رشیددس برس سے زائد ایک ڈکٹیٹر کی ایسی حکومت کا حصہ رہے جس نے اس تمام عرصے کے دوران نیشنل گرڈ میں ایک میگاواٹ کا اضافہ بھی نہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف پاکستان ہی میں ممکن ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاستدان اپنی نااہلیوں پر شرمندہ ہونے کی بجائے پوری ڈھٹائی کے ساتھ اپنے سیاسی مخالفین کے فلاحی منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔موجودہ حکومت صرف بجلی پیداوار میں اضافے کے لئے ہی نہیں بلکہ ٹرانسمیشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بھی شب و روزکوشاں ہے۔ ٹرانسمیشن میں بہتری کے بعد 2500میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :