رائیونڈ آپریشن میں میں زخمی ہونے والا دوسرا دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا ہے ‘ ایس پی انوسٹی گیشن صدر

جمعرات 24 جولائی 2014 16:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) ایس پی انوسٹی گیشن صدر زاہد مرورت نے کہا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ علاقہ پنڈ آرائیاں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں زخمی ہونے والا دوسرا دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا ہے ، دونوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور وہ نظام خلافت احیا ء کے لیے کام کررہے تھے، دہشتگردوں کا ہدف وزیر اعظم ہاؤس تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں دہشتگرد مارے گئے ہیں ان میں سے ایک کا تعلق اوکاڑہ جبکہ دوسرے کا تعلق پاکپتن سے ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر انوسٹی گیشن زاہد مروت نے کہا کہ دہشتگرد ذوالفقار نذیر کا پوسٹمارٹم میڈیکل بورڈ نے مکمل کرلیاہے جبکہ دوسرے دہشتگرد کی لاش جونہی ان کی حوالے کی جائے گی اس کا بھی پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف وزیراعظم ہاؤس تھا۔ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ دہشتگرد موجودہ نظام کے خلاف اور نظام خلاف احیا ء کے لیے کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تین افراد کو حراست میں لیاگیا ہے جن میں سے ایک گھر کا مالک اور دو وہ لوگ ہیں جن کے تعلق سے یہ گھر کرائے پر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :