نئے سیٹ اپ کا بے چینی سے انتظار ہے‘ نجم سیٹھی

جمعرات 24 جولائی 2014 15:31

نئے سیٹ اپ کا بے چینی سے انتظار ہے‘ نجم سیٹھی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اب یقین آ جانا چاہیے کہ وہ پی سی بی میں تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں اور انہیں نئے سیٹ اپ کا بے چینی سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا کہ وہ واقعی پی سی بی کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے اور لوگوں کو اس پت یقین کرنا ہوگا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بورڈ میں اچھے کام ہوئے ہیں اس کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔