دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکمران مخلص نہیں ہیں‘پاکستان عوامی تحریک

جمعرات 24 جولائی 2014 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائدین ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ،سید اوسط علی،سید ظفر اقبال،لیاقت کاظمی،اطہر جاوید صدیقی،قیصر اقبال قادری،راؤ کامران محمود،الیاس مغل نے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری دہشت گردی میں بے گناہ معصوم شہریوں کے قتل عام،ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

قوم جان و مال میں عدم تحفظ کا شکار ہے یہاں کسی کی جان مال عزت محفوظ نہیں ،موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ۔اس حکومت سے خیر کی توقع رکھنا بے وقوفی ہے ۔وقت آگیا ہے قوم اپنی نسلوں کے مستقبل کے تحفظ اور دہشت گردی سے پاک پاکستان کیلئے انقلاب کیلئے اٹھ کھڑی ہو ۔قوم اب بھی بیدار نہ ہوئی تو ایسے ہی روز لاشیں اٹھاتی رہے گی۔ان رہنماؤں نے شہر کراچی میں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے فی الفور بلا امتیاز آپریشن کا مطالبہ کیا ۔ان رہنماؤ ں نے علامہ طالب جوہری کے داماد کے قتل کی مذمت کرتے اعلی حکام سے مطالبہ کیا قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے اور اور امن امان کو بہتر بنائے۔

متعلقہ عنوان :