وزیر اعظم نواز شریف کی سرکاری خرچ سے عمرہ ادائیگی اگر ثابت ہو جائے تو میں مستعفی ہو جاؤنگا ‘ رانا محمد ارشد
جمعرات 24 جولائی 2014 14:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچررانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ عمرہ ادائیگی کے لئے اپنے ذاتی مصرف کا استعمال کئے ہوئے ہیں اور یہ کہ وہ سرکاری خزانے سے یہ عمرہ ادائیگی کر رہے ہیں سراسر ان پر بہتان ہے وہ اللہ کے حضور پاکستان پر آئی آفات اور اس کی خوشحالی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں ،ایسے حالات میں سیاسی مخالفین اپنی اپنی راگنی اپنانے کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یہ ثابت کر دیں کہ وزیر اعظم او ران کے اہل خانہ یہ عمرہ واقعی سرکاری خزانے سے کر رہے ہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں گے اور اگر وہ یہ ثابت نہیں کر پاتے ہیں تو پھر عمران خان کو سیاست سے توبہ کر لینا چاہیے ۔(جاری ہے)
رانا محمد ارشد نے کہا کہ عمران خان کو سوتے جاگتے وزیر اعظم بننے کے سپنے آ رہے ہیں اسی بناء پر وہ مکمل طو رپر حواس باختہ ہو چکے ہیں ان کو خود نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کیا بیان دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے گزشتہ ایک سال کے دوران الزامات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ماضی سے آگاہ ہے ۔ وہ ڈرامہ بازی بند کریں اور بیان بازی سے قوم کا وقت برباد نہ کریں کیونکہ مستند جھوٹے شخص کے الزامات کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.