القا عدہ جہازوں کے ذریعے دوبا رہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘ امر یکی قا نو ن دا ن کا دعویٰ

جمعرات 24 جولائی 2014 14:38

القا عدہ جہازوں کے ذریعے دوبا رہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘ امر یکی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) امریکی دفاعی سائٹ”ڈیفنس نیوز“ نے سینئر امریکی قانون ساز کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ جہازوں کے ذریعے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لقاعدہ ایسے دھماکا خیزآلات تیار کر رہا ہے جو ائیر پورٹ کے دھاتی ڈیٹیکٹر سے محفوظ ہوں گے۔ امریکی ہاوس ہوم لینڈ سیکورٹی کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکال نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات ظاہر کرتی ہے کہ امریکا پر نائن الیون واقعے کے تیرہ سال بعد بھی اسلامی انتہا پسندگروپ کی ابھی بھی ہوائی جہاز کو دھماکے سے اڑانے پر نظریں ہیں۔

القاعدہ اور اس کے دیگر گروپ آج بھی اتنے ہی طاقتور ہیں جتنا کہ چند سال قبل تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ القاعدہ نئی جنریشن کے ہتھیار تیار کر رہی ہے جنہیں وہ امریکا کے اندر استعمال کرے گی، خاص کر انہوں نے القاعدہ کے ”غیر دھاتی بموں “ سے ڈراتے ہوئے کہا کہ ائیر پورٹ کاسیکورٹی سسٹم ان بموں کو نہیں پکڑ سکے گا ور انہیں امریکا کے اندر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ القاعدہ اور داعش جیسے متشد د گروپوں نے حالیہ دنوں میں عراق اور دیگر حصوں کے کئی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور شمالی افریقا اور مشرقی وسطیٰ تک پھیل چکے ہیں۔ اوباما انتظامیہ نے القاعدہ کے متعلق کہا کہ پاکستان میں القاعدہ کی اہم پناہ گاہوں کو کمزور کرد ینے کی وجہ سے وہ بھاگنے پر مجبور ہے۔ اس کے ساتھ امریکا نے یمن، صومالیہ اور لیبیا جیسے مقامات میں ڈرون حملوں اور کمانڈو چھاپوں کے ذریعے القاعدہ کے ذیلی گروپوں کے رہنماوٓں کو ہلاک کیا۔ مائیکل میکال کا کہنا ہے کہ القاعدہ آج بھی خطرہ ہے اور وہ ہوائی جہازوں کے ذریعے دھماکے کرنے پر نظریں گاڑے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :