کامونکے‘زیرتعمیربنک کے اندرگیس خارج ہونے سے دھماکہ،دوافرادشدیدزخمی

جمعرات 24 جولائی 2014 13:18

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء)زیرتعمیربنک کے اندرگیس خارج ہونے سے دھماکہ،دوافرادشدیدزخمی ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ جی ٹی روڈگلہ ہائی سکول نمبر1والامیں واقع زیرتعمیربنک کے اندرگزشتہ رات گیس بھرگئی اس اثناء میں وہاں موجودشخص نے سگریٹ لگانے کیلئے تیلی جلائی کہ زورداردھماکاہوگیاجس سے عامرشہزاداورتنویرنامی مزدورشدیدزخمی ہوگئے،دھماکاسے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ بنک کے اندرسے گزرنے والے گیس کے پائپ سے غیرقانونی سپلائی ہورہی تھی تاہم تحقیقات جاری ہے۔