Live Updates

عمران خان اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں،افتخارمحمد چودھری

جمعرات 24 جولائی 2014 12:27

عمران خان اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ قانونی کارروائی کیلئے تیار رہیں،افتخارمحمد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے چیلنج کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران پر اثرانداز ہونے کے الزامات ثابت کریں ۔

ناکامی کی صورت میں انہیں قانونی نوٹس بھیجا جائے گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری پر عام انتخابات کے دوران ریٹرننگ افسران پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ سابق چیف جسٹس نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور عمران خان کے بیانات کی ویڈیوز اور اخباری تراشے اکٹھے کر لئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو الزامات ثابت کرنے کا موقع دیا جائے گا ، اگر وہ ناکام ہوئے تو عدالت سے استدعا کی جائیگی کہ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر عمران خان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس حوالے سے سابق چیف جسٹس کی قانونی ٹیم آج سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس بھی کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :