وزیراعظم اوران کے اہل خانہ کولینے کیلئے پی آئی اے کاخصوصی طیارہ 29جولائی کوجدہ جائیگا، پروازپی کے 7644اسلام آبادسے جدہ خالی جائے گی،وزیراعظم کے ساتھ 33افراد طیارے میں واپس آئیں گے

بدھ 23 جولائی 2014 23:44

وزیراعظم اوران کے اہل خانہ کولینے کیلئے پی آئی اے کاخصوصی طیارہ 29جولائی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کے اہل خانہ کولینے کیلئے پی آئی اے کاخصوصی طیارہ 29جولائی کوجدہ جائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 7644اسلام آبادسے جدہ خالی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس پروازکے استعمال ہونے والے طیارے میں 329نشستیں ہیں ،وزیراعظم کے ساتھ 33افراداس طیارے میں واپس آئیں گے ۔وزیراعظم کے خاندان کے 23افرادبزنس کلاس میں سفرکریں گے ،10دیگرافراداکانومی کلاس میں سفرکریں گے ۔پی آئی اے کی پرواز30جولائی کی صبح جدہ سے روانہ ہوگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کاکہناہے کہ وزیراعظم کی پروازکی تفصیلات اورتبصرہ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :