عراق ، پارلیمان نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا اعلان کر دیا،اسلامک اسٹیٹ نے 31 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 23 جولائی 2014 23:41

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)عراق کی پارلیمان نے بْدھ کے روز نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب انتہا پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ نے ایک رات پہلے بغداد میں ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، جس میں 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں اکثریت شہریوں کی تھی۔ یہ بم حملہ بغداد کے قلب میں ایک شیعہ مزار کے نزدیک اْس وقت ہوا جب حملہ آور نے وہاں قائم چیک پوسٹ سے اپنی دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی کو ٹکرا دیا۔ اْدھر قصبے کاظمیہ میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں 58 افراد کے زخمی ہونے کی خبر کی تصدیق پولیس نے کر دی ہے۔