پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کا جہازامریکا میں گرنے کی اطلاع

بدھ 23 جولائی 2014 23:24

پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کا جہازامریکا میں گرنے کی اطلاع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء)پاکستانی نژاد پائلٹ حارث سلیمان کا جہازامریکا میں گرنے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کیلئے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے دُنیا بھر کا چکر لگانے والے حارث سلیمان کا طیارہ امریکہ میں سمندر میں گرنے کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

حارث کے ساتھ ان کے والد بابر سلیمان بھی ہیں۔ حادثے میں دونوں کے جاں‌بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔یار دہے کہ حارث سلیمان دُنیا کے سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ ہیں۔