انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اورنہ ہی کسی جنرل سے رابطہ ہے، طاہر القادری

بدھ 23 جولائی 2014 21:34

انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اورنہ ہی کسی جنرل سے رابطہ ہے، طاہر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں اور اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل راحیل سمیت کسی جنرل سے بھی رابطہ نہیں ہے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران میرٹ پر مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے وہ میری کردار کشی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انقلاب کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور اس کے لیے نہ کسی سے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی واپسی ہوگی تاہم انقلاب کے بعد کیا صورتحال ہوگی یہ وقت ہی بتائے گا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب کی جدوجہد میں فوج شریک نہیں ہے اور اس سلسلے میں میران نہ تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کسی جنرل سے رابطہ تھا اور نہ ہے، ہم فوج کو نہ دعوت دے رہے ہیں اور نہ ہی وہ آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام کی تبدیلی کے لئے تحریک انصاف اور شیخ رشید کے علاوہ کئی جماعتیں رابطے میں ہیں اور جلد ہی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کرکے حتمی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :