عید الفطر پر بس اسٹینڈ ز پر زائد کرایہ وصول کر نیوالوں کے خلاف بھرپورکریک ڈا ؤن کا حکم

بدھ 23 جولائی 2014 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عید الفطر کے موقع پر دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کو اپنے آبائی شہروں کو واپس جا نے کے موقع پر بس اسٹینڈ ز پر زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپورکریک ڈا ؤن کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈی سی او لاہور نے ڈی او (لا ری اڈہ) کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو شہر بھر کے بس اسٹینڈز پر عید الفطرکے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر نے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن کریں گی۔

متعلقہ عنوان :