شام فضائیہ کی حلب میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے چھ بچے جاں بحق

بدھ 23 جولائی 2014 20:27

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) شام کے شمالی صوبے حلب میں ایک گاؤں پر شامی فضائیہ کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے چھ بچے مارے گئے،لندن میں قائم شامی آبزرویٹری نے مقامی باشندوں کے حوالے سے بتایا کہ وحشیہ کے علاقے میں مسلم خاندان کے گھر پر ہونے والے اس حملے میں تین بچے اور تین ہی بچیاں جاں بحق ہوئیں،یہ گاؤں حلب میں باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں واقع ہے اسی لئے گذشتہ برس سے اس پر مسلسل فضائی حملے کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی انجمنیں ان فضائی حملوں پر شامی حکومت کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں کیونکہ ان کے بقول حکومت باغی ٹھکانوں اور شہری علاقوں میں تمیز کرنے میں ناکام رہتی ہے۔اس سے پہلے حماہ صوبے کے وسطی علاقے میں بھی شام کئے جانے والے فضائی حملے میں 15 سالہ لڑکا جبکہ ادلب صوبے میں بھی توپخانے کی بمباری کے نتیجے میں ایک سات سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی ۔ادھر دولت اسلامی عراق و شام (داعش)کے زیر انتظام مشرقی صوبے دیر الزور میں شامی حکومت کی ایک کارروائی میں ایک چھ سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔آبزرویٹری کے مطابق شام کی خانہ جنگی کے دوران 170?000 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جن میں 9000 بچے بھی شامل تھے۔ اس جنگ کی وجہ سے ملک کی آدھی آبادی گھروں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :