انڈونیشیا کے ساتھ قریبی تعلق کے منتظر ہیں، آسٹریلوی وزیراعظم

بدھ 23 جولائی 2014 20:27

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ وہ انڈونیشیا کے نو منتخب صدر جوکو ودودو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، جاسوسی کے الزامات پر دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں،آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے بدھ کو ودودو کو انتخابی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات آسٹریلیا کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ آسٹریلوی حکومت ان کے (ودودو) کے ساتھ قریبی تعلق کی منتظر ہے۔ ایبٹ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ’انتہائی فائدہ مند‘ ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم وسیع تر مشترکہ مفادات اور چیلنجز کی بنیاد پر تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے انڈونیشیا کے انتخابات کو دنیا کی اس تیسری بڑی جمہوری طاقت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے صدر یودھویونو کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :