پشاور، دہشت گردوں نے اپنا لائحہ عمل تبدیل کردیا ہے،اعجاز احمد خان

بدھ 23 جولائی 2014 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنا لائحہ عمل تبدیل کردیا ہے پہلے وہ بم دھماکے کرتے تھے اور اب پولیس کو ٹارگٹ کرکے قتل کررہے ہیں لیکن پولیس جوان ان کا بھرپور مقابلہ کرینگے عید کے موقع پر پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پولیس لائن میں شہید ہونے والے اہلکار عالم خان کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس 12 سے 16 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں شہریوں ، تاجروں اور میڈیاں کی تعاؤن درکار ہوگی دہشت گردی کی کارروائیوں میں عسکریت پسندوں کے مختلف گروپس ملوث ہے جنکے خلاف حکومتی سطح پر بات چیت ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ صبح فرنٹیئر روڈ پر ٹرائبل ایر یا سے ڈی ایس پی صدر سرکل عابد الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس سے ڈی ایس پی دیگر اہلکاروں سمیت زخمی ہوا جبکہ پولیس جوانوں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بھرپورمقابلہ کرتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعد عسکریت پسند اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر علاقہ غیر کی جانب فرار ہوئے سی سی پی او نے کہا کہ بندو بستی علاقوں کے قریب ایس پی اور ڈی ایس پی خود گشت کر رہے ہیں یہ پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :