مٹھی،سول اسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچے دم توڑ گئے

بدھ 23 جولائی 2014 19:46

مٹھی،سول اسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچے دم توڑ گئے

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) سول اسپتال میں زیر علاج مزید چار بچے دم توڑ گئے ہیں۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے۔قحط سے متاثر ہونے والے تھرپارکر میں اب تک موت رقص کررہی ہے۔

(جاری ہے)

آج کے روز سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید چار بچے دم توڑ گئے جس کے بعد ڈیڑھ ماہ کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں بیس بچے زیر علاج ہیں۔ زیرعلاج بچوں کے ورثا کی جانب سے اسپتال میں سہولیات کے فقدان کی شکایات کی جارہی ہیں۔