Live Updates

غریب خاندانوں کیلئے سستا آٹا اور گھی پیکیج کا افتتاح ،9 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہونگے، عمران خان

بدھ 23 جولائی 2014 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں غریب خاندانوں کیلئے سستا آٹا اور گھی پیکج کا افتتاح کیا جس کے تحت ایک سال میں سات ارب روپے کے خرچ سے تقریباً چھ تا سات افراد پر مشتمل نو لاکھ سے زائد خاندانوں کو آٹے اور گھی میں ہر ماہ 600روپے کی سبسڈی دی جائیگی تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر تاثیر جمال نے بھی خطاب کیا اور محکمہ ہائے خزانہ، منصوبہ بندی و آئی ٹی کے تعاون سے شروع کردہ اس سکیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی عمران خان نے کہا کہ آج جس پیکج کا افتتاح کیا یہ انسانیت کیلئے ہے سستا آٹا اورگھی پیکج سے لاکھوں غریب خاندان مستفید ہونگے اور صوبے کے وسائل میں بھی برکت آئے گی انہوں نے کہا کہ سیاست پیغمبر بھی کیا کرتے تھے یہ انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے ہونی چاہئے اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں خلفائے راشدین کا دور زندہ زندہ ہونا چاہئے عمران خان نے پرویز خٹک کو متعدد عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پورے ملک میں انکی حکومت کی مثالیں دی جا رہی ہیں پولیس اور پٹوار کے علاوہ انہوں نے محکموں کی بہترین انداز میں اصلاح کی جو جہاد سے کم نہیں ہم سب کو مختلف مافیا کے پریشر بھی برداشت کرنا پڑ ہے ہیں مگر ان سے سرخرو نکلنا ہی اصل کمال ہے عوام کو حکومت کی جانب سے میٹرو بس جیسے اربوں کھربوں روپے کے منصوبے عزیزوں میں بانٹنے کی بجائے انصاف کی ضرورت ہے اور پرویز خٹک اس جانب پوری تندہی سے کوشاں ہیں انہوں نے واپڈا کے خلاف کامیاب احتجاج کو سراہتے ہوئے ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی کہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی حکومت اپنے حقوق کے حصول کیلئے وفاقی حکومت کے سامنے سٹینڈ لیں اور بجلی کے خالص منافع، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، کولیشن فنڈ میں حصے اور دیگر صوبائی حقوق کے حصول کیلئے پورا پورا زور لگائیں انہوں نے صوبے میں جلد از جلد کھیلوں کے میدان ،بچوں کی تفریح کے بندوبست، ماحولیات کی بہتری، ٹمبر مافیا کیخلاف کاروائی اور ریسٹ ہاؤسز کو کمرشل بنا کر انکا فائدہ غریب عوام کو پہنچانے کی بھی ہدایت کی عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں دو بھائیوں نے قوم کے ایک ہزار کروڑ روپے اپنی شہرت کیلئے اشتہارات پر خرچ کر دیئے ہم نندی پور پراجیکٹ اور میٹرو بس منصوبوں کے گھپلے اور فراڈ بھی جلدعوام کے سامنے لائیں گے خیبر پختونخوا میں کوئی نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان نے کسی کی سفارش کی ہو بلکہ جو لوگ غلط لوگوں کی سفارشیں کر رہے ہیں وہ میری نظر میں ہیں انہیں آئندہ ٹکٹ نہیں ملے گا اور آئندہ باری بھی جلد آنیوالی ہے انہوں نے کو الیشن سپورٹ فنڈ سے آئی ڈی پیز کیلئے فوری رقم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دس لاکھ آبادی کے شہر بنوں میں اتنے ہی متاثرین بھی آ گئے ہیں وہاں کے ہسپتال اور دیگر صوبائی ادارے یہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں اور وفاقی حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے پاکستان کے بادشاہ سلامت اپنے تمام خاندان اور ذاتی نوکروں کو لیکر عوام کے ٹیکس کے پیسے سے عمرہ کرنے سعودی عرب چلے گئے ہیں اور یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب ملک میں فوجی آپریشن ہو رہا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو کر آئی ڈی پیز بن گئے ہیں اس بادشاہت کا خاتمہ کرنے 14اگست کو نکل رہے ہیں14اگست کو ہماری پوری کوشش ہو گی کہ عوام کو اس بادشاہت سے آزاد کریں اور حقیقی جمہوریت قائم کریں انہوں نے کہا کہ 14اگست کو انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے ثبوت دس لاکھ عوام کے سامنے پیش کرینگے عمران خان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا انہں نے کہا کہ آج غزہ میں جو ہو رہا ہے مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر مجھے مسلمان ہونے پر شرم آتی ہے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے اس وقت غیر مسلم غزہ کی صورتحال پر اسرائیل پر زیادہ تنقید کر رہے ہیں لیکن مسلم حکمران مغرب میں پڑی اپنی اربوں کی دولت بچانے کیلئے خاموش بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ اگر ظلم کو ہاتھ سے نہیں روک سکتے تو اس کیخلاف آواز اٹھاؤاگر مسلم حکمران غزہ کی صورتحال پر اسرائیل کیخلاف یک زبان ہوکر بول بھی دیں تو حالات بہتر ہوجائیں گے بعد ازاں عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سستا آٹا اور گھی پیکج کے ووچر تقسیم کر کے سکیم باقاعدہ افتتاح کیا انہیں پیکج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر ماہ غریب خاندان آٹے ا ور گھی پر600روپے کی سبسڈی حاصل کر سکیں گے شروع کے دوماہ یہ پیکج ووچر کے ذریعے دیا جائیگا جبکہ بعد ازاں مستقل انصاف کارڈ کے ذریعے یہ سبسڈی ضرورتمندوں کو فراہم ہو گی پیکج کے تحت ہر ماہ غریب خاندانوں کو 40کلو آٹے کی خریداری میں 400روپے جبکہ 5کلو گھی کی خریداری میں 200روپے کی بچت ہو گی یہ پیکج یوٹیلٹی سٹورز سے حاصل کیا جا سکے گا جبکہ اس کیلئے ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لیا گیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :