تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بلا تعطل دکھائی جائیں گی ،وزیر اطلاعات پرویز رشید

بدھ 23 جولائی 2014 19:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو یقین دلایا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بلا تعطل دکھائی جائیں گی۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے سید غفران مجتبیٰ کی سربراہی میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ملاقات کی جس میں سیکریٹری اطلاعات محمد اعظم ، کیبل آپریٹرز ایسوسی کے صدر ریٹائرڈ کیپٹن جبار خان اور دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل کو جلد حل کیا جائے ،جو چینل جس پوزیشن پر چل رہا تھا اسی پوزیشن پر چلایا جا ئے ۔پر ویز رشید نے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے وفد کو ان کے مسائل پر صوبوں کو خط لکھنے کی یقین دہانی کرائی۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیرکو یقین دہانی کرائی کہ پیمرا قوانین پر عمل ہوگا، اور تمام ٹی وی چینلز کی نشریات بلا تعطل دکھائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :