Live Updates

سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

بدھ 23 جولائی 2014 18:59

سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بینچ نے محمد بلال نامی سرکاری ملازم کی انیتہ تراب کیس میں مبینہ خلاف ورزی پروزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی،جسٹس گلزارنے کہا کہ عدالت انیتہ تراب کیس میں واضح رہنمائی فراہم کرچکی ہے،ہردرخواست براہ راست سپریم کورٹ میں دائرنہیں ہونی چاہئے،جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ انیتہ تراب کیس کی خلاف ورزی ہوئی ہے توداد رسی کیلئے مناسب فورم موجود ہے،ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ یہ ترقی کی نہیں براہ راست تقرری کی پوسٹ ہے،وزیراعظم کا صوابدیدی اختیارہے،جسے چاہیں تعینات کریں،جسٹس اعجازافضل نے کہا کہ ہم کیس کی میرٹ پرنہیں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ دے رہے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات