شکر گڑھ ،بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی شہری جاں بحق

بدھ 23 جولائی 2014 18:59

شکر گڑھ ،بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی ..

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا  پنجاب رینجرز کی کارروائی کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں  واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق رات گئے شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ننگل گاوٴں کا رہائشی افتخار فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پچھلے چند ماہ کے دوران متعدد بار بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افتخار نامی شخص جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا غلطی سے سرحد عبور کر گیا جس پر بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افتخار کو 4 گولیاں سینے میں لگیں، بھارتی فوجی پاکستانی شہری کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے جہاں اس کی موت واقع ہو گئی اور پھر بھارتی حکام نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش پاکستان رینجرز کے حوالے کر دی جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ پر چناب رینجرز نے فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کردیا ہے دوسری جانب بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کیلئے کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کا فوجی مبصر مشن اب غیر متعلقہ ہو چکا ہے، دونوں ملکوں کو معاملات کو باہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راگھون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ معاہدوں پر من و عن عمل کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جا رہی ہے، آج بھی ایک بھارتی فوجی مارا گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات جلد ہوں گے تاہم ابھی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ ۔ چند روز پہلے بھی سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :