سراج الحق نے سینئر وزیر خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

بدھ 23 جولائی 2014 18:42

سراج الحق نے سینئر وزیر خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں سینئر وزیر کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا جسے انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا تاہم عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی درخواست پر وزیرخزانہ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ وقت جماعت اسلامی کو دینا چاہتے ہیں اس لیے سینئر وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی وزارت میں سالانہ 4 ارب کا خسارہ ختم کیا اور مجھے امید ہے کہ میرے دور میں جو اصلاحات ہوئیں ان کا تسلسل جاری رہے گا۔ سراج الحق کے مستعفی ہونے کےبعد صوبائی وزیر عنایت اللہ کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :