نقل مکانی کرنے والوں کو امدادکی فراہمی میں پنجاب حکومت سب سے آگے

بدھ 23 جولائی 2014 18:38

نقل مکانی کرنے والوں کو امدادکی فراہمی میں پنجاب حکومت سب سے آگے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو امدادکی فراہمی میں پنجاب حکومت سب سے آگے ۔ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرپنجاب حکومت کی جانب سے 28ہزار خاندانوں میں اب تک تقریباً 20کروڑ روپے کی نقد رقوم تقسیم کی جاچکی ہیں اس کے علاوہ کروڑوں کا امدادی سامان روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ خیبر کے پی کے حکومت نے اب تک صرف 8ہزار خاندانوں میں رقم تقسیم کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر امداد کی فراہمی کے لئے جامع اور شفاف طریقہ کار اپنایا گیاہے اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف اس کام کی نگرانی کررہے ہیں۔ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں کروڑوں روپے کے عطیات جمع کرائے گئے ہیں جو کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت اور شخصیت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :