وزیراعلی پنجاب کی سخت ہدایات کے باوجود پولیس ایم پی اے رانا شعیب کو گرفتار کرنے میں ناکام

بدھ 23 جولائی 2014 18:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی سخت ہدایات کے باوجود پولیس اب تک تھانے پر حملے اور ساتھیوں کو چھڑوانے میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا شعیب ادریس کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے دو روزقبل فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ساتھیوں کو چھڑانے کے واقعے میں ملوث رانا شعیب ادریس کی گرفتاری کاحکم وزیر اعلی پولیس نے دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق رانا شعیب اس واقعے کے بعد روپوش ہیں تاہم وہ اپنے وکلا ء کے ذریعے پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔دوسری جانب فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس کے ساتھ ہیں اور اس تمام معاملے میں وہ ان کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اراکین اسمبلی چاہتے ہیں کہ ایم پی اے رانا شعیب کو اس معاملے سے بڑی آسانی اور بغیر قانونی کارروائی کے الگ کرکے بچالیا جائے۔

متعلقہ عنوان :