Live Updates

تحریک انصاف کو لانگ مارچ روکنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی

بدھ 23 جولائی 2014 18:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ روکنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں اورپارلیمنٹ کا ممبر ہونے کے باوجود اپنے ہاتھوں سے جمہوریت کو ثبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو عوامی نمائندگی ایکٹ اور آئین پاکستان کے تحت شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ وسیع تر قومی مفاد میں عمران خان کولانگ مارچ روکنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل کرتے ہوئے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات