بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے انکی عبادتگاہوں کے قریب نئے ہوٹل بنانے کا فیصلہ

بدھ 23 جولائی 2014 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء ) پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے انکی عبادتگاہوں کے قریب نئے ہوٹل بنائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ چےئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الٰہی نے سیکرٹری یو تھ آفےئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر اور لاہورائیر پورٹ سے بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے ۔

سکھ یاتریوں کی صوبہ بھر میں واقع عبادتگاہوں کے قریب نئے ہوٹل بنائے جائیں گے اور منصوبے کیلئے فنڈ نگ ورلڈ بینک کریگا ۔انہوں نے بتایاکہ تمام ہوٹلز پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیرکئے جائیں گے اوراس منصوبے کی فیزبیلٹی رپورٹ جلدتیار کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ گر منصوبے کیلئے کنسلٹنٹس کی ضرورت ہوئی تو ان کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :