فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، پروفیسر نذیر احمد شال

بدھ 23 جولائی 2014 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) انٹرنیشنل چیمبر فار پیس اینڈ کنسیلیشن کے چیئرمین پروفیسر نذیر احمد شال نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ مسائل کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ پروفیسر شال نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم اور غزہ میں سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اس بیان کی تعریف کی جس میں انہوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ظالمانہ کارروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بان کی مون بھارت کے دورے پر ہیں اور نہیں متنازعہ جموں و کشمیر میں بھارتی پالیسی کا سخت نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کا کشمیریوں کا قتل عام اس پالیسی کا اہم حصہ ہے اور حالیہ قتل اور اس سے قبل قتل عام کے واقعات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ پروفیسر شال سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی صورتحال کا معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :