اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحفظ پاکستان بل کے خلاف جمشید دستی کی دائردرخواست کیس کی دوسری سماعت آج ہوگی

بدھ 23 جولائی 2014 18:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحفظ پاکستان بل کے خلاف آزاد ر کن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے دائردرخواست کیس کی دوسری سماعت آج جمعرات کو ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست گذارکے وکیل سعید خورشید احمد جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آ ف پاکستان طارق محمود کھوکھر ،ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ زاہد عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وفاق ودیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تحریر ی جواب طلب کیاتھا۔