سانحہ جوزف کالونی کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی

بدھ 23 جولائی 2014 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جوزف کالونی کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر حکومت نے عوام سے وعدہ کیا ہے تو اسے پورا کرنا بھی اس کا فرض ہے ۔جسٹس عائشہ ملک نے جوزف کالونی کے متاثرین کی جانب سے دائر درخواستو ں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے جوزف کالونی کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تھا تاہم ابھی تک ا س پر عمل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ جوزف کالونی کے مستحق متاثرین کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرکے ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ عدالت نے ادائیگی میں تاخیر پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے قرار دیا کہ جب حکومت نے ادائیگی کا وعدہ کیا ہے تو اسے پورا بھی کرے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور کی جوزف کالونی کو مشتعل افراد کی جانب سے آگ لگائے جانے کے بعد سابق وفاقی حکومت نے پانچ لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا تاہم اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا

متعلقہ عنوان :