بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہروں میں بارہ، دیہات میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری

بدھ 23 جولائی 2014 18:12

بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہروں میں بارہ، دیہات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، شہروں میں بارہ اور دیہات میں سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئیں۔ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق گرمی بڑھنے سے ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھ کر انیس ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ اس وقت بجلی کی پیداوار صرف تیرہ ہزار میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

پانی سے بجلی کی پیداوار چار ہزار جبکہ تھرمل ذرائع سے دو ہزار میگاواٹ ہے، اس وقت سب سے زیادہ بجلی نجی بجلی گھروں سے سات ہزار میگاواٹ حاصل ہو رہی ہے۔شارٹ فال بڑھنے کے باعث شہروں میں دس سے بارہ جبکہ دیہات میں چودہ سے سولہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ سحری اور افطاری کے وقت بھی بجلی بند ہونے کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی بند ہونے کے باعث بعض علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :