کراچی ،پاک کالونی میں 2 سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں دے کر کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 23 جولائی 2014 17:09

کراچی ،پاک کالونی میں 2 سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں دے کر کیش وین لوٹنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) پاک کالونی میں 2 سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں دے کر کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں جہانگیر آباد کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پہلے کیش وین روکنے کی کوشش کی، وین نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گارڈ موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر 2 زخمی گارڈز کی ھالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :