ممنون حسین سے کمیونسٹ پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل پروفیسر جمال نقوی کی ملاقات

بدھ 23 جولائی 2014 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) صدمملکت ممنون حسین سے بدھ کوکمیونسٹ پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل پروفیسر جمال نقوی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ قوم ان عناصر کو مسترد کردے جو افراتفری پیدا کرکے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عوام مسائل پیدا کرنے والوں اور حل کرنے والوں کو پہچانتے ہیں۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ۔غیر جمہوری قوتوں نے رکاوٹیں نہ ڈالیں تو پانچ سال بعد ملک مسائل کی دلدل سے نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اس موقع پر پروفیسر جمال نقوی نے اپنی کتاب بھی صدر مملکت کو پیش کی۔

متعلقہ عنوان :