جنرل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں میں عید کیلئے نئے کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم
بدھ 23 جولائی 2014 16:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ماہ رمضان اور عید جیسی خوشیوں میں مستحقین کو شامل کر نا افضل ترین عبادت میں شامل ہے جو لوگ دکھی انسانوں کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز لاہور جنرل ہسپتال میں انجمن بہبودی مریضاں کی جانب سے زیر علاج مریضوں میں عید کے موقع پر پہننے کے لئے نئے کپڑے اور دیگر تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ، پروفیسر آغا شبیر علی، ایم ایس ڈاکٹر پرویز امتیاز کے علاوہ انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیداران حاجی محمد یوسف،ملک محمد اسلم ،ملک علیم، مسز راحت شوکت، سائرہ رحمن، یاسر اعجاز اور ڈاکٹر جنیدمرزا بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق اورپروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں سے دور ہسپتال میں داخل نادار اور غریب مریضوں کو اپنی خوشیوں ،تہواروں میں شامل کرنا ہمارے ہمارے معاشرے کا فرض ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مخیر حضرات کی تنظیم نے عید کی آمد سے پہلے مستحق مریضوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے ہیں تاکہ انہیں عید کیلئے کپڑے وغیرہ سلوانے اور دیگر تیاریوں کیلئے مناسب وقت مل جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.