Live Updates

بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کے درپے ہیں‘ محمد شہباز شریف

بدھ 23 جولائی 2014 16:48

بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کے درپے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کے درپے ہیں،کوئی بھی مارچ 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا،پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،اس موقع پر منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔بدھ کے روزلاہورمیں رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،اس موقع پر منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، یہ وقت انتشار پھیلانے کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملک کی ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں لیکن کوئی بھی مارچ 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :