علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون ضروری ہے، چوہدری نثار

بدھ 23 جولائی 2014 16:44

علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون ضروری ہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی کے لئے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورتحال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون علاقائی سلامتی کے لئے اہم ہے۔ خطے میں استحکام کے لئے پاک امریکہ تعاون اور رابطہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔ رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور عوام امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔