نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

بدھ 23 جولائی 2014 16:37

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 8 پیسے کمی کردی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ جون کے مہینے میں 34 فیصد فرنس آئل اور 21 فیصد گیس سے جبکہ ہائیڈل ذرائع سے 36 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ہائیڈل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کے علاوہ ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :