کیویز آل راوٴنڈر کین ولیمسن کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز میں بولنگ پر پابندی عائد کردی گئی

بدھ 23 جولائی 2014 15:43

کیویز آل راوٴنڈر کین ولیمسن کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل ..

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) کیویز آل راوٴنڈر کین ولیمسن کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے ان پر انٹرنیشنل میچز میں بولنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

کیویز پارٹ ٹائم اسپن بولر کین ولیمسن کو گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے مشکوک ایکشن کے شبہ پر بولنگ کرانے سے روک دیا تھا جس کے بعد ولیمسن کے بولنگ ایکشن کو بائیو مکینیکل ٹیسٹ کے لئے کارڈف میٹروپولیٹن یونیورسٹی بھیجا گیا جہاں ماہرین نے تصدیق کی کہ ولیمسن کا بولنگ ایکشن آئی سی سی قواعد پر پورا نہیں اترتا اور وہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے کے اہل نہیں۔

کارڈف حکام نے ولیمسن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بولنگ ایکشن درست کر کے دوبارہ بولنگ کرانے کے اہل ہوسکتے ہیں تاہم اس کے لئے انہیں دوبارہ ایکشن سے متعلق ٹیسٹ دینا ہوگا جبکہ ولیمسن کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے پر پابندی لگنا قابل افسوس ہے تاہم وہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر گیند بازی کریں گے۔