تجارتی روابط بڑھانے کیلئے سرحدوں پر ڈرائے پورٹ کی تعمیر کا فیصلہ

بدھ 23 جولائی 2014 15:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)بھارت، چین اور افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لیے سرحدوں پر ڈرائے پورٹ تعمیر کی جائیں گی، منصوبے پر بیس ارب روپے سے زیادہ رقم خرچ ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے بیس ارب انیس کروڑ روپے کی لاگت سے طورخم ، چمن اور واہگہ بارڈر پوائنٹس پر ڈرائے پورٹ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، ڈرائے پورٹ کی تعمیر کا یہ اہم منصوبہ تین سال میں مکمل کر لیا جائے گا، بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد پاکستان سرحدوں کے ذریعے اشیا کی نقل و حمل کے لیے لینڈ پورٹ فراہم کرنے والا جنوبی ایشیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا، ڈرائے پورٹ کی تعمیر کے لئے بیس ارب روپے بیرونی وسائل سے حاصل ہوں گے، جبکہ ایک ارب آٹھ کروڑ روپے حکومت فراہم کرے گی۔

اس جدید لینڈ پورٹ کی تعمیر سے علاقائی تعاون کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافہ اور اسمگلنگ پر قابو پایا جا سکے گا۔