ایمرٹس اوراتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزنے پشاورکے لیے اپنی فلائٹ سروس دوبارہ شروع کرنیکااعلان کردیا

بدھ 23 جولائی 2014 15:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)ایمرٹس اوراتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزنے پشاورکے لیے اپنی فلائٹ سروس دوبارہ شروع کرنیکااعلان کردیا ہے۔سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائنزکی پہلی پروازکل بروز جمعرات 24جولائی کو صبح 7بجے پشاورایئر پورٹ پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزبھی یکم اگست سے پشاورکیلئے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔حکام نے بتایا کہ دونوں ایئرلائنزکی انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے باقاعدہ تحریری طورپرآگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ 24 جون کوپشاور کے نواحی علاقے سے پی آئی اے کے طیارے پرفائرنگ کے بعد ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائن نے پشاور کیلئے اپنی فلائٹ سروس معطل کردی تھی۔