غیر جمہوری قوتوں نے عوامی فلاحی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تو 5 سال بعد ملکی مسائل ختم ہو جائیں گے ‘ صدر ممنو ن حسین

بدھ 23 جولائی 2014 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں نے عوامی فلاحی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں تو 5 سال بعد ملکی مسائل ختم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی سے جاری اپنے بیان میں صدر پاکستان نے کہاکہ کراچی ملکی معیشت کی شہ رگ ہے اور موجودہ جمہوری حکومت کے دور میں کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، پاکستان کو اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔صدر ممنون حسین نے کہاکہ قوم افرا تفری پیدا کرنے والے عناصر کو مسترد کر دے، عوام مسائل پیدا اور حل کرنے والے عناصر کو اچھی طرح جانتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر جمہوری قوتوں نے رکاوٹیں نہ ڈالیں تو 5 سال بعد مسائل ختم ہو جائیں گے۔