پاک فضائیہ کے تین ائیر کموڈو رزکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی

بدھ 23 جولائی 2014 15:13

پاک فضائیہ کے تین ائیر کموڈو رزکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء)حکومت پاکستان نے ائیر کموڈور شاہد نیاز ، ائیر کموڈور عاصم ظہیر اورائیر کموڈوراحمر شہزادکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ائیر وائس مارشل شاہدنیاز نے پاکستان ائیر فورس میں جنوری1984 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔پنے کیرئیر کے دوران انہوں نے الیکٹرونکس ونگ کی کمانڈ کی۔

آپ اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (الیکٹرونکس انجینئرنگ )اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (نیٹ ورکس)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں جہاں سے آپ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ آپ نے چین سے سگنل پروسسنگ میں ایم ایس بھی کیا۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ائیر وائس مارشل عاصم ظہیرنے پاکستان ائیر فورس میں نومبر1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔آپ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول اور آرمڈ فورسز وار کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے وار سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔ اس کے علاوہ آپ نے جرمنی سے جرمن جنرل سٹاف کورس بھی کیا۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)اور تمغہء بسالت سے نوازا گیا۔ائیر وائس مارشل احمر شہزاد نے پاکستان ائیر فورس میں نومبر1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

آپ ڈائریکٹر آپریشنز پراجیکٹ اورچیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ امریکہ میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ آپ کمبیٹ کمانڈر سکول اور آرمڈ فورسز وار کالج سے فارغ التحصیل ہیں۔آپ نے آرمڈ فورسز وار کالج سے وار سٹڈیز اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج برطا نیہ سے ڈیفنس سٹڈیز میں ماسٹر ڈگریز بھی حاصل کیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہء امتیاز (ملٹری)اور لجن آف میرٹ (امریکہ)سے نوازا گیا۔