اسرائیل کے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ میں تین ہزار سے زائد اہداف پر حملے

بدھ 23 جولائی 2014 14:58

اسرائیل کے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ میں تین ہزار سے زائد اہداف پر ..

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) اسرائیل نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ میں تین ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے اڑھائی ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل پر داغے، جن میں ساڑھے تین سو کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ تقریباً چودہ سو ویران مقامات پر گرے۔

(جاری ہے)

غزہ میں23 سرنگوں کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں سے اب تک صرف چھ کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ اسرائیل کے بقول بارودی مواد نصب ہونے کے خطرہ کی وجہ سے سرنگوں کو تباہ کرنے میں وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :