پشاور: ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز کی پشاور سروس بحال

بدھ 23 جولائی 2014 14:42

پشاور: ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز کی پشاور سروس بحال

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2014ء) ایمرٹس اوراتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزنے پشاورکے لیے اپنی فلائٹ سروس دوبارہ شروع کرنےکااعلان کردیا ہے۔سول ایوی ایشن کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ایمرٹس اور اتحاد ایئرویز نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائنزکی پہلی پروازکل بروز جمعرات 24جولائی کو صبح 7بجے پشاورایئر پورٹ پہنچےگی۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اتحاد انٹرنیشنل ایئرلائنزبھی یکم اگست سے پشاورکے لیے اپنا فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایئرلائنزکی انتظامیہ نےفلائٹ آپریشن کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے باقاعدہ تحریری طورپرآگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کوپشاور کے نواحی علاقے سے پی آئی اے کے طیارے پرفائرنگ کے بعد ایمرٹس انٹرنیشنل ایئرلائن نےپشاور کے لیے اپنی فلائٹ سروس معطل کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :