تین سال گزرنے کے باوجود محکمہ برقیات کے اہلکار ضلع ہٹیاں بالا کے چارہزارگھروں کے میٹرنصب کرنے کی فیس لیکر میٹر نصب نہ کرسکے

بدھ 23 جولائی 2014 14:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)ضلع ہٹیاں بالا کے علاقوں یونین کونسل چناری چکوٹھی ،ناگنی ۔بٹ درہ ،،بن چک،ککیاں ،کھائیگراں ۔موڑا صادق کھلانہ،پاہل ،سمیت کئی علاقوں میں محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے 4ہزار سے زائد گھروں کے میٹر نصب کرنے کی فیس لیکرتین سال گزرنے کے باوجود تنصیب نہ کیے جاسکے۔عوام کو بجلی کی فراہمی بغیر میٹر کے دی جا رہی ہے اوسط کے حساب سے بل دیکر روٹین ورک مکمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ محکمہ برقیات کے طرز عمل سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ،لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے میٹر کے لیے باضابطہ فیس جمع کروائی اور تمام تر پراسس مکمل کیا۔باوجود اس کہ تین چار سال کا عرصہ گزرنے کے میٹر نہ لگائے جا سکے محکمہ برقیات کے دفاتر کے چکر لگا کر تنگ آچکے ہیں ۔اگر محکمہ برقیات کی جانب سے ہمیں بھاری بھر کم بل بھیج دیے تو کیسے ادا کرینگے ساری صورت حال کو نظر میں رکھتے ہوئے وزیر ،سیکرٹری برقیات سمیت دیگر احکام محکمہ ہنگامی بنیادوں پر ہمارے گھروں میں میٹر کی تنصیب کرواتے ہوئے ہمیں محکمہ برقیات کے اہلکاروں کی بلیک ملنگ سے بچایا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔